11 جنوری 2015 - 08:32
شدید ٹھنڈ، شامی پناہ گزین کی تشویناک صورتحال

شدید سردی کی وجہ لبنان میں ایک پناہ گزین شامی بچہ موت کی آغوش میں سو گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے انسانی حقوق کی تنظیموں کی یونین نے ایک تصویر شائع کی ہے جس میں ایک باپ اپنے ہاتھوں میں اپنے 5  سالہ بچے کی لاش لئے ہوئے ہے جو شدید سردی کی وجہ  مر گیا۔

شام کا یہ مہاجر، شام کے صوبہ حمص کا رہنے والا ہے اور اپنے ملک میں چل رہی خانہ جنگ کی وجہ اس نے اپنے خاندان کے ساتھ لبنان میں پناہ لی تھی۔ العالم ٹی وی چینل  کی رپورٹ کے مطابق شدید ٹھنڈ کی وجہ لبنان کے شبعا علاقے میں اب تک تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس تنظیم نے اپنی ویب سائٹ پر لبنان میں شام کے مہاجرین کی صورتحال کو بہت ہی قابل رحم قرار دیا ہے۔ اس میں تمام تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شام کے مہاجرین کی مدد کے لئے آگے آئیں اور ان کی مدد کریں تاکہ اس طرح کا واقعے کی تکرار نہ ہو سکے۔

.......

/169